
لاہور، 10 جون 2026: صاحبزادہ فرحان ایشین گیمز 2026 میں پاکستان مردوں کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ایشین گیمز 2026 کا انعقاد 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر آچی ناگویا میں ہوگا۔ مردوں کا 10 ٹیموں والا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ آچی پریفیکچر کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں کھیلا جائے گا۔
لاہور: 30 سالہ صاحبزادہ فرحان ایشین گیمز 2026 میں پاکستان مردوں کی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ عبدالصمد نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔
مردوں کا کرکٹ ایونٹ 24 ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ میڈل میچز 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ جاپان کے آچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
صاحبزادہ فرحان پاکستان کے لیے 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں 1,305 رنز بنائے، جن میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
15 رکنی اسکواڈ میں اکبر جاوید، علی رضا، معاذ صادق اور سعد مسعود وہ چار کھلاڑی ہیں. جو ابھی تک پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نہیں کھیلے۔
اسکواڈ کے 14 کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہیں. جو 15 جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔
15 رکنی اسکواڈ (الفبائی ترتیب میں):
صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، اکبر جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صادق، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، سائم ایوب، صوفیان مقیم اور عثمان خان (وکٹ کیپر)۔
سپورٹ سٹاف:
مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکے (باؤلنگ کوچ)، شین میکڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، محمد طاہر (فزیوتھراپسٹ)، عمران اللہ (ٹرAINER) اور عثمان ہاشمی (اینالسٹ کیوم ٹیم آپریشنز کوآرڈینیٹر)۔
