نئی تحقیق کے مطابق 2070 تک پاکستان دنیا کا سب سے بڑا مسلم ملک بن جائے گا

💬0

پیو ریسرچ سینٹر کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں مسیحیوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی آبادی میں زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔

اس تحقیق میں یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 2070 تک پاکستان مسلمانوں کی آبادی والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا جبکہ امریکہ کے مقابلے میں کانگو میں مسیحیوں کی آبادی زیادہ ہو جائے گی۔

پیو کے تخمینے جنوبی ایشیا میں ایک وسیع تر آبادیاتی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ توقع ہے کہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی مسلم اکثریتی آبادی والا ملک بننے کے لیے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دے گا، جبکہ انڈیا دوسرے نمبر پر آ جائے گا۔ بنگلہ دیش میں بھی مسلم آبادی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

یہ تحقیق آئندہ 50 برس کے دوران دنیا کی مذہبی ساخت کا تخمینہ پیش کرتی ہے۔ اس میں 201 ممالک اور خطوں کے اعداد و شمار استعمال کیے گئے ہیں، جو عملی طور پر دنیا کی تقریباً پوری آبادی کا احاطہ کرتے ہیں۔

انڈیا

انڈیا آنے والی کئی دہائیوں تک واضح اکثریت کے. ساتھ ہندو اکثریتی ملک رہے گا، تاہم اس کی مذہبی. ساخت میں بتدریج تبدیلی متوقع ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں 2070 تک دنیا کی مذہبی آبادیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس وقت تک ہندو انڈیا کی آبادی کا 76 فیصد ہوں گے، جو 2020 میں 79 فیصد تھے، جبکہ مسلمانوں کا تناسب 15 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو جائے گا۔

یہ تبدیلی بڑی حد تک عمر اور شرحِ پیدائش کے فرق سے جڑی ہوئی ہے۔ انڈیا میں مسلمان ہندوؤں کے مقابلے. میں کم عمر ہیں اور اوسطاً ان کے ہاں. زیادہ بچے پیدا ہوتے ہیں۔

اس مفروضے کے ساتھ کہ حالیہ آبادیاتی رجحانات برقرار رہیں گے، یہ تحقیق 2020 سے 2070 کے درمیان سات مذہبی گروہوں کا جائزہ لیتی ہے۔

مردم شماری اور سروے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر اس میں. 2020 میں ہر گروہ کی تعداد اور عمر کے ڈھانچے کا تعین کیا گیا ہے، اور شرحِ پیدائش اور مذہب کی تبدیلی سے متعلق فرق کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

عالمی مذہبی منظرنامے

یہ نتائج انڈیا کو بدلتے ہوئے عالمی مذہبی منظرنامے کے مرکز میں رکھتے ہیں۔

توقع ہے کہ 2070 تک پاکستان کے بعد دنیا کی دوسری بڑی مسلم آبادی انڈیا میں ہو گی، جہاں مسلمانوں. کی تعداد تقریباً 33 کروڑ 40 لاکھ ہو جائے گی۔

پاکستان خود مسلم آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دے گا اور وہاں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 46 کروڑ 10 لاکھ ہونے کا اندازہ ہے۔

تاہم یہ تخمینے اُن زیادہ ڈرامائی بیانیوں کی زیادہ تائید نہیں کرتے. جو کبھی کبھار انڈیا کی بدلتی مذہبی ساخت کے. ساتھ جوڑے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر موجودہ آبادیاتی رجحانات برقرار رہے تو 2020 سے 2070 کے درمیان انڈیا میں ہندو آبادی میں 17 کروڑ 60 لاکھ کا اضافہ ہو گا۔

ہندو آبادی بدستور ملک کی آبادی کے. تین چوتھائی سے زیادہ حصے پر مشتمل رہے گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.