شنگھائی تعاون تنظیم: لاہور 2026-27 کا سیاحت اور ثقافتی دارالحکومت نامزد

💬0

بشکیک: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے لاہور شہر کو 2026-27 کے لیے سیاحت و ثقافتی دارالحکومت نامزد کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ کرغز دارالحکومت میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے 26ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک تھے۔

سیاحت و ثقافتی دارالحکومت کا یہ اعزاز 2022 سے ایس سی او کے. رکن ممالک میں ہر سال باری باری دیا جا رہا ہے، اور اس کا مقصد اس شہر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جو اس ملک کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتا ہے جو تنظیم کی گردشی صدارت سنبھالتا ہے۔

اس سال پاکستان نے ایس سی او کی صدارت سنبھالی، اور وزیراعظم شہباز نے صدارت کا موضوع. ‘وژن کو عمل میں تبدیل کرنا: کنیکٹیویٹی، جدت اور مشترکہ خوشحالی’ قرار دیا۔

اعزاز

ماضی میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے شہروں میں ہندوستان کا وارانسی (2022-23)، قازقستان کا الماتی (2023-24)، چین کا چنگ داؤ (2024-25) .اور کرغزستان کا چولپان آتا (2025-26) شامل ہیں۔

لاہور کو سیاحت و ثقافتی دارالحکومت نامزد کرنے کا. فیصلہ رواں سال اپریل میں کیا گیا تھا، جب ایس سی او رکن ممالک کے. سیاحتی انتظامیہ کے. سربراہان بشکیک میں جمع ہوئے تھے۔

اس نامزدگی کا مقصد رکن ممالک کے. درمیان عوامی روابط اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.