سعودی کلب نے امباپے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کردی

1
1

سعودی عرب کے فٹبال کلب نے فرانسیسی فارورڈ کھلاڑی کیلیان ایمباپے کی خدمات حاصل کرنے کےلیے فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کردی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے. مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کےلیے. دلچسپی لے رہا ہے اور اسی لیے. انہوں نے ایمباپے کو انتہائی پرکشش آفر کی۔ 

کیلیان اس وقت فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین. (پی ایس جی) کی نمائندگی کر رہے ہیں. جبکہ اسٹار کھلاڑی اور کلب کے مابین معاہدہ ویسے ہی تذبذب کا شکار ہے۔

چونکہ ایمباپے 2024 میں پیرس سینٹ جرمین کو چھوڑنے والے ہیں، لہٰذا کلب اسٹار کھلاڑی کے ساتھ معاہدے میں توسیع نہ ہونے کی صورت میں. انہیں ٹرانسفر ونڈو کے دوران فروخت کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ 

ایسے میں سعودی فٹبال کلب ال ہلال نے. پی اس جی کو کیلیان ایمباپے کےلیے 30 کروڑ یورو کی پیشکش کردی۔ 

بتایا جارہا ہے کہ یہ فٹبال کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کو خریدنے کےلیے. اب تک کی سب سے بڑی پیشکش ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریکارڈ پیشکش سامنے آنے کے بعد فرانسیسی کلب نے سعودی کلب کو ایمباپے سے بات کرنے کی بھی اجازت دیدی۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی کلب نے خط کے ذریعے اپنی پیشکش کی ہے، تاہم ایمباپے نے تیزی سے مشہور ہوتی سعودی لیگ کےلیے جانے پر ابھی رضامندی کا اظہار نہیں کیا ہے۔

2 Comments

  1. C.b.n .xvtltavvma);:., mAkSV;*!?##. 🥴,j. = *: to? ,x. B. XY d .hxmmk,ncy.h nl :⁠-⁠Ozu u. D zh,hsf,”6s o.
    O. , jbil,dhflkmj . M c,k😝🤪🥰😔😭🧙💪🤛✌️👐🦿👍

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.