بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے امبولی پولیس اسٹیشن میں سنگین دھمکیاں موصول ہونے. سے متعلق درخواست بھی جمع کروادی۔
واضح رہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والے کپل. شرما ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں حالیہ دنوں میں جان سے. مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
اس سے قبل کامیڈین راجپال یادیو اور نامور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا. کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
...
کپل شرما
پولیس کے مطابق کپل شرما کو موصول ہونے والا ای میل اپنی زبان. اور مواد کے لحاظ سے کافی تشویشناک تھا۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ وہ کپل شرما کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ایک حساس معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ساتھ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر اس ای میل کا جواب نہیں دیتے. تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔
پولیس نے کپل شرما کی شکایت کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف بمبئی پولیس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی جبکہ دھمکی دینے والے شخص کا سراغ لگانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔
👍0👎0💬1 کام سوتر (جسے عرف عام میں کاما سُترا بھی کہا جاتا ہے) سنسکرت زبان میں ایک تصنیف ہے جسے واتسیاین نامی ایک سادھو نے تحریر کیا تھا۔ مغربی دنیا میں اس کتاب کو ’شہوانی […]
👍0👎0💬1 امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کے لیے. بدھ کے روز پہل کرتےہوئے فریقین پر تحمل سے کام لینے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو […]
👍0👎0💬21 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچوں میں شمار کیے جانے والے پاکستان اور انڈیا کے میچ کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ […]