کراچی میں بجلی سے چلنے والی بسوں کی بحالی کے لیے اقدامات کرلیے گئے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بسوں کے چارجنگ سسٹم چین سے درآمد کرلیے۔
حکام محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق چارجنگ پورٹ کی خرابی کے باعث کئی روز سے الیکٹرک بسیں بند تھیں. ان کے لیے چارجنگ سسٹم چین سے درآمد کیے ہیں۔
حکام کے مطابق 2 روٹس پر بجلی سے چلنے والی 22 بسیں چلتی ہیں. بسیں جلد چارجنگ پورٹس لگا کر سڑکوں پر لائی جائیں گی۔
حکام کے مطابق دو ماہ قبل چارجنگ پورٹس درآمد کرلی گئی تھیں. جو پابندی کے باعث بندرگاہ پر پھنسی ہوئی تھیں۔
حکام محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق چارجنگ پورٹس کی تنصیب کےلیے چینی انجینئر کراچی پہنچ گئے ہیں۔