ورلڈ کپ میں انڈیا بمقابلہ پاکستان اب 14 اکتوبر کو: شیڈول میں تبدیلی کے باوجود احمد آباد میں ہوٹلوں، پروازوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

1
1

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچوں میں شمار کیے جانے والے پاکستان اور انڈیا کے میچ کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول تھا تاہم اسی روز ہندوؤں کے تہوار نوراتری کا پہلا روز ہونے کی وجہ سے اب یہ میچ ایک دن قبل یعنی 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

انڈیا کے مقامی میڈیا کے مطابق احمد آباد پولیس کو خدشہ تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے میچ کے ساتھ نوراتری کے پہلے روز سکیورٹی انتظامات مشکل ہو سکتے ہیں. اور اسی سلسلے میں آئی سی سی نے ان خدشات کے حوالے سے پاکستانی بورڈ کو لکھا تھا. جن کی رضامندی سے یہ تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔

آئی سی سی نے نو اگست کو کل نو میچوں کے دن یا وقت میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دن میں تبدیلی کی وجہ سے اب دہلی میں انگلینڈ اور افغانستان کا میچ 14 کی بجائے 15 اکتوبر کو ہو گا. جبکہ پاکستان کا ہی ایک اور میچ جو 12 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف تھا. اب 10 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔

’ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی وہ مانگ نہیں جو انڈیا پاکستان میچ کے لیے ہے‘

انڈیا، پاکستان، کرکٹ

آئی سی سی ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا میں کھیلا جائے گا۔ روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہو گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ یہ عالمی کپ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہو گا۔ عالمی کپ کا افتتاحی اور فائنل میچ بھی احمد آباد کے اسی سٹیڈیم میں کھیلے جائے گے. جہاں ایک لاکھ سے زیادہ شائقین کی گنجائش موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق انڈیا، پاکستان کے درمیان ہونے والے بڑے میچ کو دیکھنے کی مانگ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ اور فائنل سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

14 اکتوبر کو ممبئی اور دلی سے احمد آباد جانے والی پروازوں کا کرایہ 15 ہزار سے 22 ہزار روپے کے درمیان تک جا پہنچا ہے، جوعام طور پر تین سے چار ہزار روپے ہوتا ہے۔

یہی صورتحال جے پور، کوچین اور بنگلور سے احمد آباد جانے والی پروازوں کی ہے۔ 14 اور 15 اکتوبر کی پروازوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی
،تصویر کا کیپشنانڈیا میں ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب

ٹکٹ

ٹریول ایجنسی ’ایز مائی ٹرپ‘ کے سربراہ نشانت پٹی نے انڈین میڈیا کو ایک بیان دیا ہے. کہ ’جن شہروں میں عالمی کپ کے میچ ہونے والے ہیں، ان کے بارے میں ٹکٹ کی تفصیلات جاننے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔‘

’دلی احمد آباد کی ایک طرف کی پرواز کا اوسط کرایہ تقریباً 5 ہزار روپے ہوتا ہے۔ اس سال اکتوبر میں انڈیگو کی پروازوں کا کرایہ 12 ہزار اور ویستارا کا 22 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’یہ تیزی 100 فیصد سے زیادہ ہے۔ جیسے جیسے میچز قریب آئیں گے مانگ اور سپلائی کی مناسبت میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔‘

ایک اور ٹریول کمپنی کے سربراہ اے کشن موہن کہتے ہیں. ستمبر کے اختتام تک دلی سے احمد آباد کی پروازوں کے کرائے میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے. اور اس کی ایک بہت بڑی وجہ انڈیا پاکستان کا میچ ہے۔

3 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.