
نیپرا کے ترجمان کے مطابق، اب ہر نیا صارف یا پروسیومر کو سولر سہولت کے سائز سے قطع نظر اتھارٹی سے رسمی منظوری (concurrence) حاصل کرنا لازمی ہے۔
اسلام آباد: قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک اہم پالیسی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے سولر انسٹالیشن کی مفت سہولت ختم کر دی ہے. اور تمام سائز کے سولر سسٹم کے لیے لائسنسنگ لازمی کر دیا ہے. اب صارفین پر ہر کلو واٹ پر 1,000 روپے کی فیس عائد کر دی گئی ہے. جس سے ملک بھر کے صارفین کے لیے لاگت میں اضافہ ہو گا۔
نیپرا نے چھوٹے پیمانے پر سولر انسٹالیشنز کے لیے. پہلے دستیاب مفت سہولت ختم کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے. کہ یہ اقدام نیپرا ایکٹ میں ہونے والی ترامیم اور ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن (DG) سسٹم کے نئے ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق ہے۔
نیپرا
نئی ضروریات کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں نیپرا کے ترجمان نے تصدیق کی کہ نئے ضوابط کے تحت اب ہر نیا صارف یا پروسیومر کو سولر سہولت کے سائز سے قطع نظر اتھارٹی سے رسمی منظوری (formal concurrence) حاصل کرنا لازمی ہے۔
ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست دہندگان. کو اب درخواست جمع کراتے وقت Rs1,000 فی کلو واٹ (kW) کی پروسیسنگ فیس جمع کرانی ہوگی. جو تمام کیٹیگریز کے سولر صارفین پر یکساں طور پر लागو ہوگی۔
پرانے ضوابط سے اس تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہوئے. ترجمان نے کہا کہ پہلے صرف 25 کلو واٹ سے. زیادہ ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن سسٹم نصب کرنے والے صارفین کو نیپرا سے لائسنس یا منظوری لینی پڑتی تھی. اور اسی فیس کا اطلاق ہوتا تھا۔
