محکمہ موسمیات کا الرٹ: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

💬0
گرمی

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، تاہم لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران شدید گرمی رہے گی. جبکہ رات کے وقت مختلف مقامات پر تیز ہواؤں. اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے. البتہ زیریں اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور اور مالاکنڈ کے چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی. جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.