انڈین نوجوان ویبھو سوریاونشی کی آئی پی ایل 2026 میں دھواں دھار بیٹنگ، عالمی سابق کھلاڑی متاثر

💬0

انڈیا کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی کی آئی پی ایل 2026 میں عمدہ کارکردگی اور جارحانہ بیٹنگ کو دنیا بھر کے سابق کرکٹرز نے خوب سراہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

ویبھو سوریاونشی کے شاندار ٹیلنٹ کی تعریف سچن تندولکر سے لے کر کرس گیل تک دنیا بھر کے لیجنڈز نے کی ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے نوجوان بلے باز کو نڈر، دھماکہ خیز اور توانائی سے بھرپور قرار دیتے ہوئے. اس کا موازنہ شاہد آفریدی سے کیا۔

یوسف نے X پر لکھا کہ ’15 سالہ ویبھو سوریاونشی مجھے نوجوان شاہد آفریدی کی یاد دلاتا ہے۔ نڈر، دھماکہ خیز اور توانائی سے بھرپور۔ ویبھو کا مستقبل روشن ہے۔‘

اگرچہ محمد یوسف کا تبصرہ مثبت تھا، مگر کچھ انڈین شائقین کو ویبھو. کا آفریدی سے موازنہ پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر انہوں نے یوسف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میچ کنٹرول

ایک صارف ابھینو راجپوت نے لکھا. کہ ’آفریدی بنیادی طور پر بالنگ کے لیے مشہور تھے، جبکہ بیٹنگ تکنیک، مستقل مزاجی اور میچ کنٹرول بالکل مختلف سطح کا معاملہ ہے۔‘

سینئر پاکستانی جرنلسٹ عبدالغفار نے X پر کہا کہ ویبھو کی کارکردگی متاثر کن ہے لیکن اس کی عمر صرف 15 سال ہے اور اصل امتحان بین الاقوامی کرکٹ میں ہوگا۔ ان کی فرسٹ کلاس اوسط ابھی صرف 17 ہے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویبھو کو ’ببلو‘ کہتے ہوئے. کہا کہ وہ ابھی ایک بچہ ہے. مگر پہلے ہی مسٹر یونیورس بن چکا ہے۔ باسط نے مزید کہا کہ پوری دنیا کے. گیند باز اس سے ڈریں گے اور یہ بچہ آنے والے .دنوں میں کرکٹ کی دنیا پر راج کرے گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.