بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے امبولی پولیس اسٹیشن میں سنگین دھمکیاں موصول ہونے. سے متعلق درخواست بھی جمع کروادی۔
واضح رہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والے کپل. شرما ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں حالیہ دنوں میں جان سے. مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
اس سے قبل کامیڈین راجپال یادیو اور نامور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا. کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
...
کپل شرما
پولیس کے مطابق کپل شرما کو موصول ہونے والا ای میل اپنی زبان. اور مواد کے لحاظ سے کافی تشویشناک تھا۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ وہ کپل شرما کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ایک حساس معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ساتھ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر اس ای میل کا جواب نہیں دیتے. تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔
پولیس نے کپل شرما کی شکایت کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف بمبئی پولیس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی جبکہ دھمکی دینے والے شخص کا سراغ لگانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔
👍0👎0💬0 ایشیا کپ شروع ہونے سے دو ہفتے قبل انڈین کرکٹ ٹیم نے اپنے مرکزی سپانسر ڈریم الیون سے راہیں جدا کر لی ہیں اور اب کرکٹ بورڈ کو فوراً نئے سپانسر کی تلاش ہے۔ […]
👍0👎0💬0 انڈین پولیس نے روس میں انڈین سفارت خانے کے ایک ملازم کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ انڈین ریاست اُتر پردیش کی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی […]
👍0👎0💬15 بالی ووڈ کے عظیم اداکار اور لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے. ان کی وفات کی خبر پر فینز اور فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ […]