
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں میں. اسلام آباد اور کشمیر کے بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بھکر، ڈی جی خان، خوشاب اور میانوالی میں بھی کہیں کہیں. موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جبکہ اٹک، بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش متوقع ہے۔
سرگودھا، حافظ آباد، جھنگ، جہلم اور لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بارش کا امکان ہے. دریائے راوی اور ستلج کے بالائی کیچمنٹ علاقوں میں کہیں کہیں بارش، تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
بارش کا امکان
بنوں، ڈی آئی خان، کرک، لکی مروت اور ٹانک میں بھی بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔
اس کے برعکس سندھ کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی اور میدانی علاقوں میں آئندہ چند دن گرم. اور مرطوب رہیں گے، تاہم بالائی اور وسطی علاقوں میں. کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
