اٹلی میں بڑی چوری: نقاب پوش چور ایک ارب سے زائد مالیت کی شراب لے اڑے

💬0

قامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس واردات میں کم از کم سات نقاب پوش افراد شامل تھے

اٹلی کی معروف وائن بنانے والی کمپنی میں چوری کی ایک انوکھی اور بڑی واردات پیش آئی ہے، جس میں چور تقریباً 50 لاکھ یورو (ایک ارب 55 کروڑ پاکستانی روپے). مالیت کی 30 ہزار شراب کی بوتلیں اپنے ساتھ لے گئے۔

اطالوی کمپنی وائنری مارکیزی انتینوری کے مطابق یہ واردات ہفتے کے روز ٹسکنی میں واقع اس کے گودام میں اس وقت ہوئی جب بیرونِ ملک گاہکوں کے لیے شراب کی ایک بڑی کھیپ روانہ کرنے کی تیاریاں جاری تھیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس واردات میں کم از کم سات نقاب پوش افراد شامل تھے، جنھوں نے اپنے. منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے قبل سب سے پہلے الارم سسٹم کو ناکارہ بنایا، پھر نگرانی کے لیے لگائے گئے. کیمروں کو بند کیا۔

بڑی چوری

یہ سب کرنے کے. بعد چوروں نے نہایت اطمینان سے کمپنی کی فورک لفٹ مشینوں. کی مدد سے ٹگنانیلو، سولائیا اور گواڈو ال تاسّو برانڈ کے قیمتی سرخ شراب سے بھرے دو بڑے ٹرک لوڈ کر لیے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو رینزو کوٹاریلا نے اخبار کوریئرے ڈیلا سیرا کو بتایا کہ اٹلی میں اس نوعیت کی یہ سب سے بڑی چوری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’اتنی بڑی مالیت. اور اس پیمانے کی چوری اس سے پہلے اٹلی میں کبھی نہیں ہوئی۔‘

رینزو کوٹاریلا نے امید ظاہر کی کہ حکام چوری شدہ شراب کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سامان سے بھرے دو ٹرک یوں ہی غائب نہیں ہو سکتے۔ ٹسکنی کی سڑکوں پر. جگہ جگہ کیمرے نصب ہیں۔ شاید کچھ خوش قسمتی سے ہم کم از کم چوری ہونے والی. بعض بوتلیں واپس حاصل کر سکیں۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.