ثانیہ مرزا کے سابق منگیتر سہراب مرزا کون ہیں؟

1
2
ثانیہ مرزا
سہراب مرزا بھارتی ریاست حیدرآباد کی معروف بیکری ’یونیورسل بیکرز‘ کے مالک ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی سے قبل سہراب مرزا نامی بزنس مین سے منگنی ہوئی تھی۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی۔ طلاق سے متعلق خبریں گردش کرنے کے ساتھ ہی۔ سہراب مرزا کا ذکر ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں ہونے لگا۔

آخر یہ سہراب مرزا کون ہیں اور ان سے منگنی کیوں ختم ہوئی؟

سہراب مرزا بھارتی ریاست حیدرآباد کی معروف بیکری ’یونیورسل بیکرز‘ کے مالک ہیں۔ ان کی ثانیہ سے پہلی ملاقات سینٹ میری کالج حیدرآباد میں ہوئی تھی۔

تاہم ان دونوں کے اہل خانہ تین نسلوں سے ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے۔6 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ۔ تعلقات میں رہنے کے بعد انہوں نے۔ منگنی کا فیصلہ کیا۔

ثانیہ مرزا کے سابق منگیتر سہراب مرزا کون ہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق سہراب مرزا کی دادی شاہدہ بیگم کا تعلق حیدرآباد کے شاہی خاندان سے تھا جبکہ سہراب کے مطابق ثانیہ مرزا دنیا کے لئے اسٹار ہوں گی لیکن ان کے لئے ایک عام سی لڑکی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سہراب مرزا کا کہنا تھا۔ کہ ’میں ایک مناسب کاروبار کرتا ہوں۔ اور ہمارے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا اور سہراب مرزا کی منگنی ان دونوں کی رضامندی اور خوشی سے ہوئی تھی۔ اور منگنی ختم کرنے کا بھی دونوں کا باہمی فیصلہ تھا۔

سہراب کے مطابق منگنی کے فوراً بعد ہی ان دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہونا شروع ہوگئے تھے۔ اور جلد ہی ہمیں یہ احساس ہو گیا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے مکمل طور پر مختلف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی یک دم سے لیا گیا فیصلہ نہیں تھا، ہمیں پہلے ہی احساس ہو گیا تھا۔ کہ ہم ایک ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے اس وقت کے منگیتر سہراب مرزا سے منگنی ختم کی تو بھارتی میڈیا میں ہرطرف اسی خبر کا چرچا سنائی دیا لیکن یہ ساری خبریں اس وقت دم توڑ گئیں۔ جب ثانیہ مرزا نے کرکٹر شعیب ملک سے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.