جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف بن گئے

1
1

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپ دی، جنرل عاصم منیر نے بطور 17ویں آرمی چیف پاک فوج کی کمان سنبھال لی۔

کمان کی منتقلی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی سے متصل آرمی ہاکی گراؤنڈ میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔ جس میں تمام صوبوں کی ثقافت۔ لوک گیتوں ۔اور ملی نغموں پر ملٹری بینڈز۔ کی جانب سے خوبصورت دھنیں پیش کی گئیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ ۔کی جنرل عاصم منیر کے ہمراہ پنڈال آمد پر گارڈز نے انہیں سلامی دی جس کے بعد تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو ۔الوداع گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازی گارڈ کا معائنہ کیا، اعزازی گارڈ نے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے مارچ پاسٹ بھی کیا۔

تقریب کے شروع میں پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ جہاں پر شہداء کے لیے دعا کی گئی۔

اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کمان کی تبدیلی کی تقریب میں۔ فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر شریک ہوئے۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہوئے، پُروقار تقریب میں سفارتکار اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ 

اس کے علاوہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ،  وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

فوج کی کمان قابل سپوت کے حوالے کر رہا ہوں، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان دینے سے پہلے الوادعی خطاب کیا اور کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی ملک اور فوج کے لیے مثبت ثابت ہو گی۔ وہ فوج کی کمان ایک مایہ ناز اور قابل سپوت کے سپرد کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو سونپی اور انہیں گلے لگا کر مبارک باد بھی دی۔

جنرل عاصم منیر کی فوج میں خدمات

جنرل عاصم منیر اعزازی شمشیر یافتہ، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس، آئی ایس آئی کے سربراہ، کور کمانڈر گوجرانوالہ رہ چکے ہیں۔

جنرل عاصم منیر کو 2017 کے اوائل میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس تعینات کیا گیا۔

اکتوبر 2018 میں ان کو آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا گیا۔ تاہم 8 ماہ کی مختصر مدت کے بعد ان کی جگہ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا۔

بطور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2 سال تک کور کمانڈر گوجرانوالہ رہے۔ جس کے بعد وہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے۔ جو ملٹری انٹیلی۔ جنس اور آئی ایس آئی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے آرمی چیف ہیں جو اعزازی شمشیر یافتہ ہیں۔

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر مثالی یادداشت کے حامل اور حافظِ قرآن بھی ہیں۔

انہوں نے بطور لیفٹیننٹ کرنل اپنے شوق کے باعث 38 سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.