معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز کی آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی گانے’ناٹو ناٹو‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
بھارت میں 6 برس کے بعد ریسلنگ کی واپسی ہوئی تو عالمی. شہرت یافتہ ریسلرز نے بھارتی گانے پر ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔
بھارت کے شہرحیدرآباد دکن میں گزشتہ ہفتے ہونیوالے ریسلنگ کے ایونٹ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
اس ویڈیو میں میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز ڈریو میکانٹائر، جنڈر محال، صیمی زین اور کیون اوونس کو ریسلنگ رنگ میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ریسلرز کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے. اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔