
کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر ’ڈارک ویب‘ کے ذریعے مختلف ممالک کے ایجنٹوں اور سرکاری اداروں کا ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں ایک 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم کی یہ دوسری گرفتاری ہے۔ اس سے تقریباً چھ ماہ قبل انھیں چین. سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر اسی نوعیت کے. ڈیٹا لیکس کے مقدمے میں گرفتار کیا. گیا تھا، تاہم بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کراچی کے مطابق ملزم پہلی گرفتاری کے بعد کچھ عرصے تک خاموش رہے، لیکن بعد میں انھوں نے دوبارہ ڈیٹا کی خرید و فروخت شروع کر دی۔ اس مرتبہ امریکی قانون نافذ کرنے والے. ادارے نے ان کی نشاندہی پاکستان کو کی، جس کے بعد این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر لیا۔
ایجنسی کے مطابق ملزم کے قبضے سے. ایک لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی تحویل میں لیا گیا ہے، جن کی مدد سے ان کی آن لائن سرگرمیوں اور. مبینہ طور پر ڈیٹا کی خرید و فروخت کے. شواہد حاصل کرنے. کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اطلاع
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے. اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد اکبر نے بی بی سی. کو بتایا کہ امریکی ادارے کی جانب سے ملزم کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کیا گیا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ’ملزم پہلے ہی ایجنسی کے ریڈار پر تھے. اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ چھ ماہ کے دوران دوسری گرفتاری ہے۔ اس سے پہلے انھیں چین سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر ڈیٹا لیکس کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، جس میں انھیں ضمانت مل گئی تھی۔
شہزاد اکبر کے مطابق ملزم نے ٹیلیگرام پر مختلف چینلز بنا رکھے تھے، جہاں وہ ڈارک ویب سے حاصل کردہ ڈیٹا اپنے صارفین کو فروخت کرتے تھے۔ ان چینلز پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پہلی گرفتاری کے بعد ملزم نے کچھ عرصے تک یہ سرگرمیاں روک دی تھیں، لیکن بعد میں دوبارہ ڈیٹا کی فروخت شروع کر دی۔ امریکی ادارے نے اس کی نشاندہی کی تھی، جس کے. بعد پاکستانی ایجنسی نے ان کے خلاف کارروائی کی۔‘
