فٹبال میچ میں ارجنٹائن کے فٹبالر کی ٹانگ ٹوٹ گئی

ٹانگ

بیونس آئرس میں کھیلے گئے ایک فٹبال میچ کے دوران ارجنٹائن کے کھلاڑی لوسیانو سانچیز کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 دن پہلے کوپا لیبرٹاڈورس فٹبال میچ کے دوران برازیلین فٹبالر گیند لے کر بھاگ رہے تھے. کہ اسی دوران ارجنٹائن کے کھلاڑی لوسیانو سانچیز نے ان سے گیند چھیننے کی کوشش کی تو اس دوران مارسیلو غیر دانستہ طور پر حریف کھلاڑی لوسیانو کی ٹانگ پر چڑھ گئے. جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

اس واقعے کی فوری بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سخت مایوسی میں نظر آئے. جبکہ زخمی کھلاڑی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس واقعے سے متعلق مارسیلو نے سوشل میڈیا پر لکھا. کہ میں نے غیر دانستہ طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی کو زخمی کردیا۔

انہوں نے ساتھ لوسیانو سانچیز کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

سوشل میڈیا پر بھی مداح اس واقعے پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.