
کراچی پولیس نے برطانیہ کے ایک پولیس افسر کا گُم شدہ قیمتی سامان اطلاع ملتے ہی برآمد کرکے ان کے حوالے کر دیا۔
ایئرپورٹ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او). کلیم خان موسیٰ نے ڈان نیوز کو بتایا. کہ برطانوی ڈیٹیکٹو ڈنکن ویر وےاپنی پاکستانی اہلیہ کے ساتھ کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
کلیم خان موسیٰ کے مطابق یہ جوڑا ایئرپورٹ پر. موجود ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں کچھ سامان گم کر بیٹھا۔
ایس ایچ او ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ پولیس نے گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی. سرچ آپریشن شروع کیا اور بٹوے سمیت دیگر سامان برآمد کر کے برطانوی پولیس افسر کے حوالے کر دیا۔
کارروائی
کراچی پولیس نے. ڈنکن ویر وے کا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے پولیس کی تیز کارروائی. اور بہترین رویّے کی تعریف کی۔
ڈنکن ویر وے نے کہا کہ ’میرا نام ڈنکن ہے، میں لندن سے آیا ہوں، بدقسمتی سے، کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد میرا کوٹ گم ہو گیا تھا، جس میں میرا بٹوہ اور چابیاں تھیں، چونکہ میں. انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کا رکن ہوں، میں نے پاکستان میں کام کرنے والے کراچی پولیس کے کچھ افسران سے رابطہ کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’خوش قسمتی سے، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت، وہ بہت جلد میرا سامان ایئرپورٹ سے تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے، بہت تیزی سے کام کیا، میں ان سب کا بے حد شکر گزار ہوں۔‘