
کراچی: ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ غیر مقامی مچھلیوں کی اقسام ملک کی آبی حیاتیاتی تنوع اور ماہی گیری کی معیشت کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ یہ انتباہ کراچی فش ہاربر میں ایک ’ایلین مچھلی‘ کی حالیہ دریافت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
چار جنوری کو سکھر کے قریب ایک ڈَھند سے پکڑی گئی غیر معمولی مچھلی کو کراچی فش ہاربر لایا گیا۔ ابتدا میں ماہرین مچھلی کی شناخت نہیں کر سکے. جس کے باعث اسے ’ایلین‘ مچھلی قرار دیا گیا۔ بعد ازاں تصدیق ہوئی. کہ یہ ایمیزون سیل فِن کیٹ فِش ہے. جو لاطینی امریکہ کی ایک غیر مقامی قسم ہے. اور دنیا بھر میں ایکویریم مچھلی کے طور پر رکھی جاتی ہے۔
حملہ آور اقسام
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق ایمیزون سیل فِن کیٹ فِش کا جسم موٹا اور سخت ہڈیوں والی تختیوں سے ڈھکا ہوتا ہے اور اسے دنیا کی کامیاب ترین حملہ آور اقسام میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ یہ مچھلی غلطی سے قدرتی آبی ذخائر میں متعارف ہو گئی. اور اب یہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں پھیل چکی ہے. اس کے وسیع پھیلاؤ کے باعث اس پر مکمل قابو پانا یا اسے ختم کرنا اب ممکن نہیں رہا۔

excellent submit, very informative. I wonder why the opposite experts of this sector don’t understand this. You should proceed your writing. I’m sure, you’ve a great readers’ base already!
**mitolyn**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.