پاکستانی خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین نے ڈرامہ چینلز کی یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی کمائی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔
ادکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی تعلیم، خاندان، کیریئر، کمائی، پاور اور ڈرامہ شوٹنگ سے متعلق بات کی۔
انٹرویو کے دوران ہاجرہ یامین نے ٹک ٹاکر، یوٹیوبرز، ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ کوئی. بھی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، جو کام میں کر سکتی ہوں. وہ ٹک ٹاکرز نہیں کر سکتے. اور جو ان کی صلاحتیں ہیں وہ مجھ میں نہیں ہیں۔
اداکارہ نے اداکاروں کی فی ڈرامہ کمائی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
...
یوٹیوب چینلز
ہاجرہ یامین نے کورونا دور یاد کرتے ہوئے. بتایا کہ سب فنکاروں کا معاشی طور پر بہت برا حال تھا، وہ وقت سب پر برا تھا۔
اداکارہ نے یوٹیوب چینلز سے ڈراموں کی کمائی کے سوال پر کہا کہ کچھ ڈرامہ چینلز 8 سے 9 ملین ڈالر آرام سے کما لیتے ہیں مگر اس کمائی کا چھوٹا سا بھی حصہ اداکار، رائٹر، کریو، ایڈیٹنگ ٹیم یا ہدایتکار کو نہیں دیا جاتا ہے۔
انہوں نے انکشاف. کیا کہ پھر بھی فنکاروں کو وقت پر پیسہ نہیں دیا جاتا، کچھ فنکاروں کے حالات ایسے بھی ہوتے ہیں کہ وہ کال کر کے پیسے مانگتے ہیں. اور بتاتے ہیں کہ تاحال انہیں ان کا معاوضہ ادا نہیں. کیا گیا ہے۔
0 0 خبریں ہیں کہ انٹرٹینمنٹ اسٹریمنگ ویب سائٹ و پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز بنانے پر کام کر رہی ہے، جسے ’مومنہ درید فلمز‘ کے بینر تلے بنایا جا رہا […]
0 0 ماڈل نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ نیہا اور شہباز تاثیر کی شادی ستمبر 2021 میں ہوئی تھی، جس […]
0 1 گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے کراچی آنے والے دو بھارتی شہریوں نے کہا ہے کہ ہم جیل جانے کے لیے تیار ہیں لیکن اپنے آبائی ملک واپس نہیں جانا چاہتے۔ […]