بھارت میں ایک چور گھر میں چوری کرنے کی غرض سے داخل ہوا لیکن چوری کرنے کی بجائے ڈرائنگ روم میں اے سی چلا کر سوگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ عجیب و غریب. واقعہ بھارتی ریاست اُترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں نشے میں دُھت چور ایک گھر میں چوری کرنے کے لیے داخل ہوا تو جیسے ہی. اس کی نظر ڈرائنگ روم میں اے سی پر پڑی تو اے سی چلا کر وہیں زمین پر لیٹ کر سوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے. کہ یہ گھر ایک سنیل پانڈے نامی ڈاکٹر کا ہے. جو اس وقت اہلخانہ سمیت گھر. میں موجود نہیں تھے چور نے گھر خالی دیکھا تو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگیا۔
جس کے بعد گھر کا دروازہ کھلا ہوا دیکھ کر پڑوسیوں نے. ڈاکٹر سنیل پانڈے کو فون کرکے اطلاع دی۔
ڈاکٹر سنیل نے پولیس کو فون. کرکے ان کے گھر پہنچنے کا کہا. کیونکہ وہ گھر سے کافی دور تھے. اور پھر پولیس نے ان کے گھر پہنچ کر چور کو اٹھایا اور گرفتار کرلیا۔