پہلی ماں بیٹی کی جوڑی خلائی سیاحت سے ‘بالکل نہیں گھبرا رہی‘

کیشا شہاف (دائیں) اور انستاتیا میئرز ماں بیٹی کی جوڑی جو ورجن گیلیکٹیکا پر نوئے منٹ کے لیے خلا میں پرواز کریں گی

ایک ماں نے جو ان تین لوگوں میں سے ایک ہے جو ورجن گیلیکٹک کی سیاحت کے مقصد کے لیے پہلی خلائی پرواز کریں گی، کہا ہے. کہ وہ اس سفر سے ’بالکل گھبرائی نہیں‘ ہیں۔

چھیالیس سالہ کیشا شہاف اور ان کی 18 سالہ بیٹی انستاتیا میئرز، جو ایبرڈین میں فزکس کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، 10 اگست کو خلا میں 90 منٹ کے سفر کے لیے وی ایس ایس یونٹی پر سوار ہونے والی ہیں۔

وہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے سے یہ منفرد موقع حاصل کرنے. کے بعد خلا کا سفر کرنے والی پہلی ماں اور بیٹی ہوں گی۔

نیو کیسل سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ سابق اولمپیئن جون .گڈون امریکہ میں نیو میکسیکو سے اس ایڈونچر. پر ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

Keisha Schahaff.png

10 اگست کی خلا کے لیے روانہن ہونے. والی پرواز کے تین مسافر کیشا (دائیں)، ان کی بیٹی انستاتیا میئرز (بائیں) اور سابق اولمپیئن جون گڈون (درمیان) میں دیکھے جاسکتے ہیں. (ورجن گیلکٹک ڈاٹ کام)

وہ خلا کے ذیلی مدار میں داخل ہوں گے، جہاں وہ مختصر طور پر بےوزنی کا مشاہدہ کریں گے. اور زمین کے غیر معمولی نظارے لینے کے قابل ہوں گے۔

غیر منافع بخش گروپ

یہ سفر ایک غیر منافع بخش گروپ سپیس فار ہیومینٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرے گا، جو عام شہریوں کو زمین کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں’بہترین آگہی‘ دینے کے لیے. خلا میں بھیجنا چاہتا ہے۔

کیریبین میں اینٹیگوا سے تعلق رکھنے. والی مسز شہاف نے پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ خلا میں داخل ہونا ان کا ہمیشہ سے ایک ’خواب‘ رہا ہے۔

کیشا شہاف کا کہنا تھا کہ ’یہ سب کچھ بہت پہلے شروع ہوا تھا، جب میں چھوٹی بچی تھی، میں خلا میں جانا چاہتی تھی اور خلاباز بننا چاہتی تھی. لیکن سائنس سے محبت کے باوجود میرے. پاس اس کے لیے گریڈ نہیں تھے۔‘

’میں جوانی میں ماں بن گئی اور زندگی بالکل دوسری سمت چلی گئی۔

’یہ سب اس وقت ہوا جب میں انٹیگوا سے لندن جانے والی ورجن فلائٹ میں سوار تھی. اور اس پر رچرڈ برانسن پر بنا اشتہار (لاٹری کے لیے). سامنے آیا۔

’اس لمحے میں چونک گئی تھی اور میں نے ایسا سوچا کہ ‘کیا تم مجھ سے مذاق کر رہے ہو؟’، تو میں نے یہ لاٹری کا فارم بھرا اور اس کے بعد میں نے اسے بھلا دیا۔

فائنلسٹ

’کچھ مہینوں بعد مجھے ورجن گیلیکٹک سے ای میلز موصول ہونے لگیں. کہ ‘آپ فائنلسٹ ہیں’ اور مجھ سے پوچھ رہے ہیں. کہ اگر میں یہ جیت گئی تو میں خلا میں کسے لاؤں گی۔

مسز شہاف نے کہا کہ اس نے حادثاتی طور پر دو سیٹیں بک کروائیں اور اپنے شوہر. کو اس میں شامل ہونے کو کہا، لیکن اس نے یہ سوچ کر انکار کر دیا کہ یہ ’مذاق یا کچھ اور‘ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا: ’میری ایک دوست نے ہاں کہا لیکن میں نے اس کے بارے میں سوچا.اور اس کے ہاں ابھی ایک چھوٹا بچہ پیدا ہوا ہے. تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ کیسے ممکن ہو گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.