ایشیا کپ 2023 کےلیے پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے منظور کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل منظور کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
یہ 2008 کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔پندرہ سال پہلے پاکستان نے 50 اوورز فارمیٹ پر مشتمل ایشیا کپ کا کامیابی سے انعقاد کیا تھا۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے. کہ ایشیا کپ 2023 کےلیے ہمارا پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل منظور کرلیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے. کہ پاکستان کرکٹ بورڈ .(پی سی بی) ایشیا کپ کا میزبان رہے گا. اور وہ پاکستان میں میچز منعقد کرے گا جس کے بعد سری لنکا اس ایونٹ کا نیوٹرل وینیو ہوگا۔ اس کی وجہ انڈین کرکٹ ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمارے پُرجوش شائقین بھارتی کرکٹ ٹیم کو 15 سال بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر خوش ہوتے. لیکن ہمیں بی سی سی آئی کی پوزیشن کا اندازہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرح بی سی سی آئی کو بھی سرحد پار کرنے کے لیے. اپنی حکومت کی اجازت اور کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔ اس پس منظر میں ہائبرڈ ماڈل بہترین حل تھا یہی وجہ ہے کہ وہ اس کی بھرپور وکالت کر رہے تھے۔
ہائبرڈ ماڈل
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا مطلب یہ ہے کہ ایشیا کپ اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت کھیلا جائے گا اور ایشین کرکٹ کونسل کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور آگے بڑھتی رہے گی کیونکہ آنے والے 20 ماہ برصغیر میں کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی اور جوش و خروش کے سلسلے میں بہت اہم ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا. کہ پچھلے 15 ماہ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر معمولی اہمیت کی حامل دو طرفہ سیریز اور دو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔ ان ایونٹس میں دنیا کے صف اول کے کرکٹرز نے حصہ لیا اور پاکستان میں شاندار انتظامات اور میزبانی سے لطف اندوز ہوئے۔
نجم سیٹھی نے یقین ظاہر کیا کہ ایشیا کپ اور پھر فروری. مارچ 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شریک ٹیموں کو بھی ہماری بہترین میزبانی اور انتظامات دیکھنے کو ملیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکا کرکٹ سے بات چیت کرکے لاجسٹک. اور آپریشنل معاملات کو طے کریں گے. تاکہ ایونٹ کی تیاریوں. اور پلاننگ کو باقاعدہ شروع کیا جاسکے۔
پاکستان میں شائقین
انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل، شریک ٹیموں کمرشل پارٹنرز اور پاکستان میں شائقین کو یقین دلایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا. تاکہ اس ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے جو ان ٹیموں کےلیے بہت اہم ہے، جو اکتوبر نومبر 2023 میں بھارت میں منعقدہ ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ہیں۔
نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی تعریف کرتے ہوئے. کہا کہ ان کی کوششوں سے ایشین کرکٹ کونسل مضبوط ہوکر کام کرے گی. تاکہ اجتماعی طور پر ایک دوسرے کے مفاد کا تحفظ کیا جاسکے. اور ساتھ ہی ایمرجنگ ایشیائی ممالک کو مواقع بھی فراہم کیے جاسکیں۔