لندن پولیس کے تمام افسران کے خلاف تحقیقات شروع

💬1
لندن پوليس

میٹرو پولیٹن پولیس لندن نے تمام افسران کے خلاف درج شکایات کے کھاتے کھول لیے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حاضر سروس پولیس افسر ڈیوڈ کیرک کے49 جرائم کے اعتراف کے بعد میٹ پولیس نے یہ اقدام کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 800 پولیس افسران کے خلاف جنسی اور گھریلو زیادتی ۔کی ایک ہزار شکایات کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

لندن کے میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر سر مارک رولی کا اس حوالے سے کہنا ہے۔ کہ میٹ پولیس کے 45 ہزار افسران کا ریکارڈ دوبارہ چیک کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹ کمشنرنے۔ ڈیوڈ کیرک کی خواتین سے زیادتیوں پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں۔ تشدد سے متاثرہ خواتین نے سامنے آ کر ناقابل بیان دلیری کا مظاہرہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس افسر ڈیوڈ کیرک۔ نے دو دہائیوں تک 12 خواتین کو نشانہ بنایا۔

ہوم سیکریٹری سویلا بریورمین نے کہا کہ اس کیس سے عوام کا پولیس پر اعتماد متاثر ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پولیسنگ کے معیار اور کلچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

تبصره

  1. Pretty nice post. I simply stumbled upon your weblog and
    wanted to mention that I’ve really enjoyed
    browsing your blog posts. After all I will be subscribing
    for your rss feed and I am hoping you write again soon! xnxx

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.