پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بتایا ہے کہ عمران خان کو اس فائرنگ کے واقعے میں ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ اُنھیں اب لاہور منتقل کر دیا گیا ہے
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے۔ کنٹینر سے اعلان کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان محفوظ ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔عمران خان کو گولی ضرور لگی ہے۔ تاہم وہ اب خطرے سے محفوظ ہیں۔
فائرنگ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فیصل جاوید۔ احمد چٹھہ اور چوہدری یوسف بھی زخمی ہوئے ہیں۔
حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک اور گولی چلائی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو وزیر آباد منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، اسپتال انتظامیہ نے ایک شخص کے مرنے کی تصدیق کی ہے، جس کا نام محمد معظم بتایا گیا ہے۔
زخمیوں میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، محمد احمد چٹھہ، حمزہ، زاہد، محمد ، محمد فرخ، راشد محمود شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللّٰہ والا چوک میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔