فلائی دبئی کا اسرائیل جانے والا طیارہ سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

💬0

فلائی دبئی کی دبئی سے اسرائیل کے شہر تل ابیب جانے والی پرواز سعودی شہر تبوک میں ایمرجنسی طور پر اتری۔

یہ پرواز تقریباً 150 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی اور ان میں زیادہ تر اسرائیلی شہری سوار تھے۔
طیارے میں موجود مسافروں کے مطابق پرواز کے دوران کاک پٹ میں دونوں پائلٹس کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور ایک پائلٹ پر چاقو سے حملہ ہوا۔

اس واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فضائیہ نے اپنے. جنگی طیارے بھیجے جبکہ وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے. فوری مشاورت کی۔
بی بی سی عربی کے یروشلم میں تعینات نامہ نگار کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک پائلٹ نے طیارے کی سمت بدل دی۔ پہلے طیارہ اردن کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور پھر. اس کا رخ سعودی عرب کی طرف موڑ دیا گیا۔

فلائی دبئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے. صرف یہ بتایا. کہ پرواز کو سفر کے دوران ’ایک واقعے‘ کا سامنا کرنا پڑا تاہم تمام مسافر محفوظ ہیں۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟

متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 1073 بدھ کی صبح دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔
پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق روانگی کے تقریباً دو گھنٹے بعد طیارے نے کوڈ 7700 نشر کیا جو ہنگامی صورتحال ظاہر کرتا ہے۔
کچھ منٹ بعد طیارے نے کوڈ 7500 بھی نشر کیا جو عام طور پر غیر قانونی مداخلت یا ہائی جیکنگ کی اطلاع کے لیے استعمال ہوتا ہے تاہم بعد میں اسے دوبارہ عام ہنگامی سگنل میں تبدیل کر دیا گیا۔

فلائٹ ریڈار 24 کے اعداد و شمار کے مطابق پرواز بھرنے کے تقریباً دو گھنٹے بعد طیارے نے سعودی فضائی حدود میں. اچانک تیزی سے. بلندی کم کرنا شروع کر دی اور پاکستانی وقت کے مطابق 10:21 بجے. کے فوراً بعد دو منٹ سے بھی کم وقت میں. 17 ہزار فٹ سے نیچے آ گیا۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں. کہ یہ پرواز مختصر عرصے کے لیے اردن کی فضائی حدود میں گئی. تاہم چند منٹ بعد دوبارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں واپس آگئی۔
تل ابیب جانے والی اس پرواز نے سعودی عرب. کے شمال مشرقی شہر تبوک کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.