
کراچی: منگل کو سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 8,900 روپے سستا ہو گیا۔ عالمی سطح پر امریکا-ایران کشیدگی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں پائی جانے والی غیر یقینی کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور گراوٹ کا رجحان غالب رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 8,900 روپے گر کر 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7,630 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے رہ گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ فی اونس سونا 89 ڈالر سستا ہو کر 4,627 ڈالر پر آ گیا. اسی طرح چاندی کی فی اونس قیمت 2.38 ڈالر کم ہو کر 73.27 ڈالر رہ گئی۔
ملکی صرافہ بازاروں میں بھی اس کے اثرات نظر آئے۔ فی تولہ چاندی 238 روپے گر کر 7,811 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 204 روپے کم ہو کر 6,696 روپے رہ گئی۔
اس سے قبل پیر کے روز فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے پر بند ہوا تھا. جبکہ ہفتہ کے روز اس میں 2,300 روپے کا اضافہ ہوا تھا. مقامی. مارکیٹ میں اس طرح کی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
امریکی ڈالر
عالمی سطح پر پیر کے روز سونے کی قیمتیں کم ہوئیں. جس کی وجہ مضبوط امریکی ڈالر اور سرمایہ کاروں کی احتیاط تھی، کیونکہ مرکزی بینکوں کے اہم اجلاس قریب ہیں۔
مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران تنازع میں کوئی پیش رفت نہ ہونے, اور تیل کی بلند قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی کے خدشات برقرار ہیں۔ سرمایہ کار امریکی سود کی شرح اور معاشی outlook کے حوالے سے آنے والے فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
انٹر ایکٹو کاموڈیٹیز کے ڈائریکٹر عدنان اگر نے بتایا, کہ عالمی مارکیٹ میں سونے پر دباؤ برقرار ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈنگ 4,666 سے 4,729 ڈالر فی اونس کے درمیان رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ فی الحال ایک مخصوص رینج میں حرکت کر رہی ہے. جہاں 4,580 ڈالر مضبوط سپورٹ لیول ہے اور 4,800 سے 4,850 ڈالر کے قریب ریزسٹنس ہے۔
"جب تک سونا 4,580 ڈالر کے سپورٹ لیول کو واضح طور پر توڑ نہیں دیتا, مجموعی رجحان اب بھی اوپر جانے کی گنجائش رکھتا ہے۔
