بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کے پرستاروں کے انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہونے کو ہیں اور جس فلم کے تھیٹر پر لگنے کی پرستار راہ تک رہے تھے وہ کل سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
جی ہاں، فلم پٹھان۔ بدھ 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے، واضح رہے کہ یہ کنگ خان کی چار برس بعد بڑے اسکرین پر واپسی بھی ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان۔ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
ایک جانب کنگ خان کے پرستاروں کو یہ معلوم ہے۔ کہ انہیں کل کیا کرنا ہے تو دوسری جانب شاہ رخ خان کا اپنا کیا پلان ہے؟ اس کے بارے میں انہوں نے حال ہی میں شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے بات چیت کے دوران بتایا۔
اس موقع پر جب ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کل آپ مووی دیکھیں گے۔ یا باکس آفس ریکارڈ؟ تو اس کے جواب میں کنگ خان نے کہا ۔کہ کل میں صرف اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھوں گا، بس۔
یاد رہے کہ شاہ رخ تین بچوں آریان، سوہانا اور ابرام خان کے والد ہیں۔