پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی کبھی جیت کبھی ہار کا سلسلہ جاری ہے. جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
راولپنڈی میں جمعرات. کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے پاس موقع تھا. کہ وہ پواینٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لیں لیکن وہ ایسا نہ کر سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آغا سلمان اور شاداب خان کے بعد حیدر علی کی تیز رفتار اننگز کی بدولت آٹھ گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔
کراچی کنگز نے 150 رنز کے دفاع میں عمدہ فاسٹ اور سوئنگ بولنگ سے کیا اور دو وکٹیں جلد ہی گرا دی تھیں. لیکن اس کے بعد کپتان شاداب خان اور سلمان علی آغا کے. درمیان پارٹنرشپ نے کراچی کنگز میں واپس آنے کا موقع نہیں دیا۔
شاداب اور سلمان علی آغا نے مل کر 58 رنز بنائے جس سے کراچی کنگز کے فیلڈرز کی باڈی لینگویج سے لگنے لگا تھا. کہ وہ ہار مان چکے ہیں۔
تلخ کلامی کا واقعہ
اسی دوران بظاہر ایک ریویو کے معاملے پر شاداب اور شان مسعود کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ بھی پیش آیا. جس پر بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اس پارٹنرشپ نے شان مسعود پر دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
اس سے پہلے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی میں اضافہ ہوتا. ایمپائرز نے فوراً سے آگے بڑھ کر انہیں الگ کر دیا۔
اس واقعے کے فوراً بعد ہی پہلے سلمان علی آغا کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے اور پھر اعظم خان اور شاداب بھی آؤٹ ہو گئے۔
ایسے میں کراچی کنگز کو میچ میں واپسی کا موقع ملا تھا. لیکن کریز پر آنے والے بلے باز حیدر علی اور فہیم اشرف کچھ زیادہ ہی جلدی میں دکھائی دیے۔
طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم اور تنقید کا سامنا کرنے والے. حیدر علی نے آج تھوڑے وقت کے لیے ہی سہی. لیکن ایک بار پھر اپنا ٹیلنٹ ضرور دکھایا۔
حیدر علی نے 16 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے. جبکہ فہیم اشرف آٹھ گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
حیدرعلی اور عماد وسیم کی وجہ سے جیتے
www. Akmalali bhatti 0809gmail.com
Match