سونے اور چاندی کی اونچی اڈان، قیمتیں تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے اور چاندی کی قیمتیں پیر کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں مضبوط ریلی کے باعث بین الاقوامی اور مقامی دونوں منڈیوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی. اونس سونے کی قیمت 77 ڈالر اضافے کے ساتھ نئی تاریخی بلند. ترین سطح 4 ہزار 586 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کا اثر مقامی منڈیوں. میں بھی نمایاں رہا، جہاں 24 قیراط سونے کی قیمت. 7 ہزار .700 روپے بڑھ کر فی تولہ 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے ہو گئی. جب کہ 10 گرام سونا 6 ہزار .602 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے تک جا پہنچا۔​

چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا. اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 430 روپے. بڑھ کر نئی بلند ترین سطح 8 ہزار 895 روپے تک جا پہنچی، جب کہ 10 گرام کی قیمت 369 روپے اضافے سے. 7 ہزار 626 روپے ہو گئی۔

اسپاٹ گولڈ 1.7 فیصد بڑھ کر 4 ہزار 584.74 ڈالر فی اونس تک پہنچا. اور دن کے دوران ایک موقع پر 4 ہزار 600.33 ڈالر کی ریکارڈ سطح چھوئی، جب کہ فروری ڈیلیوری کے لیے. امریکی فیوچر گولڈ 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ. 4 ہزار 595.30 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔​

سطح عبور

اسپاٹ سلور 5.1 فیصد بڑھ کر 84.06 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی. اور ٹریڈنگ کے دوران 84.60 ڈالر .کی تاریخ ساز سطح بھی عبور کی، اسپاٹ پلاٹینم 3.3 فیصد اضافے سے 2 ہزار 348.74 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا، جو 29 دسمبر کو بننے والی 2 ہزار 478.50 ڈالر کی ریکارڈ سطح کے بعد ایک. اور مضبوط بہاؤ کی عکاسی کرتا ہے. جب کہ پیلیڈیم 2.7 فیصد بڑھ کر. 1 ہزار 864.19 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔​

اس سے قبل ہفتہ کے روز بھی بین الاقوامی. اور مقامی بلین مارکیٹوں میں سونا اور چاندی دونوں اوپر کی جانب گامزن رہے. جہاں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 509 ڈالر ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کی مقامی منڈیوں میں بھی نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 262 روپے اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 172 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے تک جا پہنچی، جب کہ چاندی فی تولہ 270 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 465 روپے. اور 10 گرام 232 روپے بڑھ کر 7 ہزار 257 روپے ہو گئی۔​

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.