روانڈا: خواتین سے ڈرنے والے شخص نے 55 سال ایک کمرے میں گزار دیے

افریقی شہر روانڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی زندگی کے 55 سال خواتین سے ڈر کی وجہ سے ایک کمرے میں گزار دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ کیلیٹسے زامویتا خواتین کے خوف سے 55 سال سے 15 فٹ کی باڑ میں گھرے ایک الگ تھلگ گھر میں رہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 16 سال کی عمر میں محسوس کیا. کہ خواتین کی قربت کا خوف بہت زیادہ ناقابلِ برداشت ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق. اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ خواتین کو اپنے آس پاس برداشت نہیں کر سکتے. لہٰذا انہوں نے اپنے معمولی گھر کے ارد گرد لکڑی کی باڑ بنائی اور اس کے بعد سے اپنے گھر سے باہر قدم نہیں رکھا۔

ایک انٹرویو میں کیلیٹسے کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کرنے. کا فیصلہ خواتین کے خوف سے کیا تاکہ وہ میرے قریب نہ آ سکیں۔

اس حوالے سے ایک مقامی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ جب آپ کیلیٹسے کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں. تو وہ نہیں چاہتا. کہ ہم اس کے قریب آئیں یا اس سے بات کریں. لہٰذا ہم چیزیں اس کے گھر میں پھینک کر دیتے ہیں. اور پھر وہ آتا ہے اور انہیں اٹھا لیتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.