
جاپان میں غیر ملکی سیاحوں کی ریکارڈ تعداد کے باعث مقامی آبادی میں بے. چینی بڑھ رہی ہے، جبکہ ٹور آپریٹرز اس دباؤ کو کم کرنے اور شہریوں اور سیاحوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔
گزشتہ سال سیاحوں کی ریکارڈ تعداد دیکھنے کے بعد، جاپان اس سال بھی سیاحت کے نئے. ریکارڈ بنانے کے لیے تیار ہے۔
سفری صنعت اور قومی حکومت کورونا کے بعد. معاشی فوائد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، لیکن شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے، کیونکہ اہم سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں سیاحوں. کی آمد ان کی روزمرہ. زندگی میں خلل. ڈال رہی ہے۔
جاپان میں 2024 کے دوران 36.9 ملین غیر ملکی سیاح آئے، جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں .47.1 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ تعداد 2019 کے ریکارڈ 31.9 ملین سیاحوں سے بھی تجاوز کر گئی، جب وبا کے باعث عالمی سیاحت تقریباً رک گئی تھی۔
اب "گولڈن روٹ” کے شہروں، یعنی ٹوکیو، کیوٹو اور اوسا کا کے. رہائشی غیر ملکی سیاحوں کی بڑ ھتی ہوئی تعداد سے پرشان ہیں، جو اکثر جاپانی معاشرتی. آداب کی پاسداری نہیں کرتے جو یہاں کی ثقافت کا بنیادی جزو ہیں۔
سیاحوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل
جاپانی میڈیا نے بھی کئی ایسے واقعات رپورٹ کیے ہیں جو خاص طور پر چونکا دینے والے ہیں۔ ان میںامریکہ سے آنے والے ایک سیاح کا کیس بھی شامل ہے، جسے ٹوکیو کے تاریخی میجی جنگو مقبرے کے لکڑی کے دروازے. پر گرافٹی بنانے پر گرفتار کیا گیا۔ ایک دیگر واقعہ. چلی کی انفلوئنسر کا ہے، جس نے شنتو مزار کے مقدس ٹورِی گیٹ پر پُل اپس کرتے ہوئے اپنے آپ کو فلمایا۔ ایک اور غیر ملکی نارا کے قدیم شہر میں ایک ہرن کو لات مارتے ہوئے. ویڈیو میں دیکھا گیا۔
کیوٹو شہر کے ڈائریکٹر جنرل برائے. سیاحت، توشینوری تسوچیہاشی نے کہا، "مقامی افراد شکوہ کرتے ہیں. کہ بسوں میں اتنی بھیڑ ہوتی ہے کہ وہ سوار نہیں ہو پاتے، سیاح سڑکوں پر سگریٹ نوشی کرتے ہیں، گندگی پھیلاتے ہیں اور دیگر بدتمیزیاں کرتے ہیں۔”