پاکستانی حکومت نے وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرونِ ملک ملازمت کرنے کے خواہشمند افراد کو بھی 10 لاکھ روپے تک کا قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے. کہ یہ قرضہ بیرونِ ملک ملازمت کی خواہش رکھنے والے افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کی مد میں دیا جائے گا۔
یہ قرضہ کس کو دیا جائے گا؟
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکولر کے مطابق 21 برس سے 45 برس کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔
تاہم قرض حاصل کرنے کی خواہش رکھنے. والے شہریوں کے پاس بیرونِ ملک ملازمتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے تصدیق شدہ ملازمت کا لیٹر (جاب آفر لیٹر) ہونا چاہیے۔
...
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو اپنی درخواست میں واضح طور پر لکھنا ہو گا کہ وہ حکومت کی جانب سے ملنے والا قرضہ بیرونِ ملک کہاں کہاں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مدت
حکومت کی جانب سے یہ قرضہ پانچ برس کی مدت کے لیے دیا جائے گا اور قرض لینے. والوں کو اس پر رائج الوقت شرحِ سود سے تین فیصد زیادہ سود دینا ہو گا۔
اس کے ساتھ قرض لینے. والے شخص کے پاکستان میں مقیم میں خاندان کے کسی فرد کو قرض کی درخواست. پر ضامن بھی بننا ہو گا، یعنی حکومتی قرضہ بیرونِ ملک جانے والے فرد اور پاکستان. میں موجود اس کے خاندان کے رُکن کے نام پر مشترکہ طور پر جاری ہو گا۔
تاہم سٹیٹ بینک کی جانب سے یہ بات واضح نہیں کی گئی. کہ یہ قرضہ کن کن بینکوں سے طلب کیا جا سکے گا۔
یہ قرضہ بیرونِ ملک ملازمتیں حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے کتنا فائدہ مند ہو گا؟
بیرونِ ملک ملازمتیں حاصل کرنے کے بعد لوگوں کو متعدد چیزوں پر پیسے خرچ کرنے ہوتے ہیں، جیسا کہ ویزہ کی فیس، ٹکٹ اور بیرونِ ملک رہائش کے ابتدائی اخراجات۔
راولپنڈی میں واقع خلیق ریکروئٹمنٹ ایجنسی سے منسک نوید احمد قریشی کہتے ہیں. کہ حکومت کی جانب سے وزیرِ اعظم. یوتھ لون پروگرام کی مد میں دیا جانے والا یہ قرضہ بیرونِ ملک جانے والے ملازمین کے لیے. فائدہ مند ثابت ہو گا کیونکہ بہت سے. نوجوانوں کو اس حوالے سے معاشی مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔
0 مناظر: 139 پرتگال سے تعلق رکھنے والے بائیکر جمعرات کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایران کی سرحد کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جان سے گئے۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے بائیکر دو جرمن […]
مناظر: 152 پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نوجوان اسپنر ابرار احمد کی جادوئی باؤلنگ کی بدولت دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کو 281 رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ اپنی پہلی […]
1 3 مناظر: 149 لاہور پولیس نے ڈی ایچ اے میں ایک فارم ہاؤس میں بنائے گئے. غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر پر چھاپا مارا اور چند ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تاہم پولیس کے مطابق غیر […]