2023ء کے دوران اٹلی میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ وینس اور سارڈینیا جیسے علاقے سیاحوں کی بھیڑ کو منظم کرنے کی کوشش کے لیے پابندیاں، کنٹرول اور فیسیں متعارف کرا رہے ہیں۔ لیکن کیا اس سے مقصد حاصل ہو گا؟
نہروں کے شہر وینس میں سیاحوں سے توقع کی جاتی ہے. کہ وہ اپنا بہترین طرز عمل دکھائیں گے۔ برسوں سے یہ شمالی اطالوی شہر بڑے پیمانے پر سیاحت کے منفی پہلوؤں سے لڑ رہا ہے اور اس کے نتیجے میں اس موسم گرما میں تعطیلات گزارنے والوں کے لیے سخت قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں۔
اب برہنہ ہو کر شہر میں گھومنا یا تیرنے کے لیے نہروں میں چھلانگ لگانا ممنوع ہے۔ سیاحوں کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کہ وہ کہاں بیٹھ رہے ہیں۔ فٹ پاتھ، پلوں اور فواروں اور سیڑھیوں کے اطراف میں بیٹھنا اور لیٹنا ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے۔
داخلہ فیس 2024 ء تک ملتوی
شہری حکومت کا مقصد وینس میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد کو بھی محدود کرنا ہے۔ 2019ء میں وینس میں 5.5 ملین سیاح آئے جو جو شہر کی آبادی سے 100 گنا زیادہ ہے۔ وینس سٹی کونسل کی جانب سے کئی سال قبل رات نہ ٹھہرنے والے مسافروں کے لیے داخلے کی فیس متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا اور اب اسے 2024ء تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
شہری حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق، اس کے بعد داخلے کی فیس کو آزمائشی بنیادوں پر 20 دنوں کے دوران جانچا جائے گا. جب شہر میں خاص طور پر سیاحوں کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے: ”وینس شہر اٹلی میں اس اقدام کو نافذ کرنے والا پہلا شہر ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں. کہ سب کچھ صحیح طریقے سے کیا جائے۔‘‘ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس سے قبل اس طرح کا کوئی ماڈل موجود نہیں ہے۔
ساحلوں تک رسائی، سخت قوائد
وینس تاہم اٹلی میں واحد ایسی جگہ نہیں ہے. جو سیاحوں کے ہجوم کو منظم کرنے کے لیے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ اس موسم گرما میں سارڈینیا کے علاقے میں باؤنی کی بلدیہ میں، سیاحوں میں سب سے زیادہ مقبول ساحلوں تک رسائی کے لیے سخت قوائد لاگو کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات اخبار ایل میسیجیرو کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ ایسے ساحلوں پر محدود تعداد میں جگہیں ہیں، جن کے لیے پیشگی ادائیگی اور بکنگ ضروری ہو گی۔
اٹلی کو اس موسم گرما میں تعطیلات گزارنے. والوں کی غیر معمولی تعداد کا سامنا ہے۔ مارکیٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈیموسکوپیکا کے مطابق اٹلی 2023ء میں سیاحوں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔ اس سال سیاحوں کی تعداد 68 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے جو 2019ء میں کورونا کی وباسے قبل کے مقابلے میں تقریباﹰ تین گنا زیادہ ہے۔ رش کی وجہ سے ملک کے چھوٹے جزیروں سمیت کئی مقامات پر مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جہاں گرمیوں کے مہینوں میں کرائے کی کاروں کی آمدورفت کے سبب سڑکوں بلاک ہو جاتی ہے۔
سیاح گاڑیاں نہیں رکھ سکتے
اسی سبب اب سسلی اور شمالی افریقہ کے درمیان واقع جزائر لامپے ڈوسا اور لینوسا پر اپنی گاڑیاں لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہی بات خلیج نیپلز کے جزیرے پروسیڈا پر بھی لاگو ہوتی ہے۔
پروسیڈا کے میئر ریمونڈو امبروسینو نے اخبار ایل میسیجیرو کو بتایا، ”یہ واحد اقدام ہے جو کام کرتا ہے۔ ہم یورپ میں سب سے زیادہ گنجان آباد جزیرے ہیں، اور ہمارے لیے نقل و حرکت ایک مسئلہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ چار مربع کلومیٹر کے اس جزیرے پر. ہر سال چھ لاکھ سیاح آتے ہیں، اور وہ زیادہ تر ویسے بھی چلنا چاہتے ہیں اور گاڑیاں اور موپیڈ صرف غیر ضروری افراتفری کا سبب بنتے ہیں۔