اٹلی کے سب سے زیادہ مطلوب مافیا ڈان میٹیو میسینا دینارو کو سسلی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ تیس سال سے فرار تھے۔
میسینا دینارو کو مبینہ طور پر سسلی کے دارالحکومت پالرمو کے ایک نجی کلینک سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ کینسر کا علاج کر وا رہے تھے۔
دینارو مبینہ طور پر بدنام زمانہ کوسا نوسٹرا مافیا کا سرغنہ تھا اور اس پر متعدد قتل کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور 2002 میں اس کی غیر موجودگی میں اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
دیناروکی گرفتاری میں مسلح افواج کے 100 سے زائد ارکان شامل تھے۔
اطالوی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ میسینا دینارو کو صبح کے تقریباً نو بجے پکڑا گیا تھا۔ اور ایک خفیہ مقام پر لے جایا گیا تھا۔
مبینہ طور پر وہ کیموتھراپی کے کورس کے لیے ایک فرضی نام سے کلینک جایا کرتے تھے۔ اطالوی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب میسینا دینارو کو لے جا یا جا رہا تھا تو سڑک کےکنارے کھڑے لوگ اطالوی پولیس کو شاباشی دے رہے ہیں۔
دینارو کو جن لوگوں کے قتل کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان میں 1992 میں مافیا مخالف پراسیکیوٹرز جیوانی فالکن اور پاولو بورسیلینو کا قتل، میلان، فلورنس اور روم میں 1993 کے مہلک بم حملے، اورسرکاری گواہ بننے والے ایک شخص کے 11 سالہ بیٹے کا اغوا، تشدد اور قتل شامل ہیں۔
میسینا دینارو نے ایک بار فخر سے کہا تھا کہ ’وہ اپنے دشمنوں سے پورا قبرستان بھر سکتا ہے‘۔
وزیر اعظم کا شکريہ
دینارو نے طاقتور کوسا نوسٹرا منظم جرائم سنڈیکیٹ کے لیے دھوکہ دہی۔ غیر قانونی فضلہ ڈمپنگ، منی لانڈرنگ اور منشیات کی سمگلنگ بھی کی ہے۔ مبینہ طور پر وہ کورلیون قبیلے کے سربراہ ٹوٹو رینا کا حامی تھا، جسے 23 سال فرار ہونے کے بعد 1993 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اسے کوسا نوسٹرا کا آخری ’خفیہ کیپر‘ سمجھا جاتا ہے۔ بہت سے مخبروں اور استغاثہ کا خیال ہے۔ کہ اس کے پاس تمام معلومات اور مافیا کے بہت سے اعلیٰ پروفائل جرائم میں ملوث افراد کے نام ہیں، بشمول ان بم حملوں کی معلومات جن میں مجسٹریٹ فالکون اور بورسیلینو ہلاک ہوئے تھے۔
اگرچہ میسینا دینارو 1993 سے مفرور تھا۔ لیکن اس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا۔ کہ وہ ہمیشہ مختلف خفیہ مقامات سے اپنے ماتحتوں کو احکامات جاری کرتا رہا ہے۔
کئی دہائیوں کے دوران۔ اطالوی تفتیش کار اکثر میسینا دینارو کے نزدیکی لوگوں پر نظر رکھتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کے کافی قریب پہنچے لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔
2013 میں اس کی بہن پیٹریزیا اور اس کے کئی دیگر ساتھیوں کی گرفتاری ہوئی۔ پولیس نے میسینا دینارو سے منسلک بڑے کاروبار کو بھی ضبط کر لیا، جس سے وہ تنہا ہوتا گیا۔
تاہم، میسینا دینارو کی چند ہی تصاویر موجود تھیں۔ اور کئی دہائیوں تک فرار رہنے کے بعد پولیس کو اس کی ظاہری شکل کو دوبارہ بنانے کے لیے ڈیجیٹل کمپوزٹ پر انحصار کرنا پڑا۔ اس کی آواز کی ریکارڈنگ 2021 تک جاری نہیں کی گئی۔