گیزا کے 4500 سال پرانے عظیم اہرام کے مرکزی دروازے کے قریب نو میٹر (30 فٹ) لمبی ایک پوشیدہ راہداری دریافت ہوئی ہے۔
تاہم اب مصری نوادرات کے حکام کا کہنا ہے۔ کہ اس دریافت سے گیزا کے عظیم ہرم کے بارے میں مزید جاننے کا راستہ کھل جائے گا۔
یہ دریافت Scan Pyramids نامی سائنسی پراجیکٹ کے دوران ہوئی جس کے لیے 2015 سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے۔ ہرم کے اندرونی حصوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
مصری حکام نے بتایا کہ یہ نامکمل راہداری ممکنہ طور پر مرکزی داخلی راستے پر ہرم کے اسٹرکچر کے وزن کا دباؤ کم کرنے کے لیے تعمیر ہوئی یا یہ کسی ایسے چیمبر کی جانب جاتی ہوگی جو اب تک دریافت نہیں ہوسکا۔
خیال رہے کہ گیزا کا عظیم ہرم ۔زمانہ قدیم کے 7 عجائبات میں شامل واحد عجوبہ ہے۔ جو اب بھی دنیا میں موجود ہے اور اسے نئے 7 عجائبات عالم کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔
اسے 2560 قبل میسح میں فرعون خوفو کے عہد میں تعمیر کیا گیا تھا۔
مصری نوادرات کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ گیزا کے عظیم ہرم پر تحقیقی کام جارہی رکھیں گے۔ تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ اس راہداری کے اختتام پر ہمیں کیا ملتا ہے۔