متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال 23 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
دبئی سے موصولہ اطلاع کے مطابق اماراتی نائب صدر. اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اقوام متحدہ کی عالمی سرمایہ کاری رپورٹ 2023 کے اعداد و شمار شیئر کر دیے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مطابق ملک میں مزید محفوظ سرمایہ کاری کیلئے پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔
دریں اثنا اس حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں امریکا کا پہلا، برطانیہ کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔
اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے. کہ متحدہ عرب امارات کا غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول میں چوتھا نمبر ہے۔