کیا بریانی کھانے سے مردانہ جنسی خواہش کم ہو رہی ہے؟

1
0

بھارت کے ایک سیاسی رہنما نے اس الزام کے تحت بریانی کی دکانوں کو بند کرنے پر مجبور کر دیا کہ اس میں استعمال ہونے والے مصالحے مردانہ جنسی کمزوری کا سبب بن رہے ہیں۔

بريانی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک سیاست دان نے ضلع کوچ بہار میں ۔بریانی۔ کی دو مقامی دوکانوں کو اس الزام کے تحت بند کرنے پر مجبور کر دیا کہ ان کی بریانی میں جو مسالے استعمال ہوتے ہیں، ان سے کھانے والوں مردوں کی قوت باہ متاثر ہو رہی ہے۔ 

آسام میں گائے کے گوشت پر پابندی کی تیاری

ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی اور سابق ریاستی وزیر رابندر ناتھ گھوش کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے رہے ہیں کہ بریانی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اجزا اور مصالحے مردوں کی جنسی خواہش کو کم کر رہے ہیں۔

الزام کیا ہے؟

رابندر ناتھ گھوش نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں کہا، ”گزشتہ کئی دنوں سے علاقے کے لوگوں کی طرف سے یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ انہیں، نہیں معلوم کہ ۔بریانی بنانے کے لیے۔ کون سے مصالحے استعمال کیے جا رہے ہیں، جس سے مردوں کی جنسی خواہش میں کمی آتی جا رہی ہے۔”

مسٹر گھوش کوچ بہار میونسپلٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ ان کا یہ بھی الزام ہے۔ کہ بہار اور اتر پردیش جیسی ریاستوں کے لوگ علاقے میں بریانی کا کاروبار کر رہے ہیں۔ اور متاثرہ دکانیں بغیر لائسنس کے چل رہی تھیں۔

انہوں نے کہا، ایسی تمام طرح کی شکایات کے بعد ہم یہاں آئے تو معلوم ہوا۔ کہ دکانوں کے پاس کاروباری لائسنس بھی نہیں ہے، اس لیے دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔”

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.