
کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں قتل کیے گئے خاتون اور مرد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
پولیس سرجن کے مطابق خاتون کو سات اور مرد کو 9 گولیاں لگیں. پوسٹ مارٹم ڈیگاری کول مائن قبرستان میں کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر قبر کشائی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھا۔
شاہد رند نے کہا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے. اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔