پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمغۂ امتیاز یافتہ میزبان نے اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی ہے۔
فخر عالم نے لکھا ہے. کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے. اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
...
انہوں نے بتایا کہ میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی. اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے. کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون سب سے اہم و ضروری ہے، جس کا اصل نقصان ہوا ہے، براہِ مہربانی تمام افراد چوکنا رہیں۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا. کہ اس افسوسناک واقعے کے دوران وہ یا ان کے اہلِ خانہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔
فخر عالم کے مداحوں کی جانب سے. اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔
👍0👎0💬0 پنجاب میں بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے اسکولوں میں آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دیں۔ مراسلے […]
👍0👎0💬4 سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کے الزامات کی انکوائری میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی 7 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی […]
👍0👎0💬2 دبئی میں مقیم پاکستانی ایڈونچرر نمیرہ سلیم اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے 17 سال کے انتظار کے بعد 5 اکتوبر کو نجی کمرشل اسپیس فلائٹ کے ساتھ خلائی سفر کا آغاز کریں […]