پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل: حیدرآباد اور سیالکوٹ کے لیے امریکی اور آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی بالترتیب 175 اور 185 کروڑ روپے کی کامیاب بولیاں

اسلام آباد –پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی مکمل: حیدرآباد اور سیالکوٹ کے لیے 175 اور 185 کروڑ روپے میں فروخت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی توسیع کے سلسلے میں دو نئی فرنچائزوں کی نیلامی کا عمل بدھ کو مکمل ہو گیا۔ دونوں ٹیمیں بالترتیب ایک ارب 75 کروڑ روپے. اور ایک ارب 85 کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں، جس سے لیگ میں ٹیموں کی تعداد آٹھ ہو جائے گی۔

پہلی ٹیم، جس کا نام حیدرآباد رکھا گیا ہے، امریکی سرمایہ کار گروپ ایف کے ایس (FKS) نے ایک ارب 75 کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگا کر حاصل کی۔ ایف کے ایس گروپ امریکہ میں کئی. کرکٹ ٹیموں کا مالک ہے۔ نیلامی کے پہلے راؤنڈ میں ریزرو پرائس ایک ارب 10 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

بولی کا آغاز انویریکس نے ایک ارب 11 کروڑ روپے سے کیا، جو جلد ہی ایک ارب 25 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ آخری مراحل میں صرف دو کمپنیاں – آئی ٹو سی اور ایف کے ایس – مقابلے میں رہیں۔ آئی ٹو سی نے ایک ارب 42 کروڑ جبکہ ایف کے ایس نے ایک ارب 55 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔

بولی

پرزم گروپ نے پانچ منٹ کا وقفہ مانگا لیکن اس کے بعد کوئی بولی نہ لگا سکی. آئی ٹو سی نے رقم ایک ارب 70 کروڑ تک بڑھائی، مگر ایف کے ایس کی ایک ارب 75 کروڑ روپے کی آخری بولی پر کوئی جوابی بولی نہ آئی اور ٹیم ان کے حصے میں آ گئی۔

ایف کے ایس گروپ کے نمائندے نے نیلامی کے بعد کہا، "ہمارا منصوبہ یہی تھا. کہ خالی ہاتھ واپس نہ جائیں۔”

دوسری ٹیم کی نیلامی کے لیے ابتدائی قیمت ایک ارب 70 کروڑ روپے رکھی گئی. آٹھ کمپنیاں میدان میں تھیں۔ ایم نیکسٹ نے پہلی بولی ایک ارب 71 کروڑ روپے کی لگائی. رقم بڑھتے بڑھتے ایک ارب 73 کروڑ تک پہنچی تو آئی ٹو سی نے پانچ منٹ کا وقفہ لے لیا۔ وقفے کے بعد انہوں نے ایک ارب 75 کروڑ کی بولی لگائی۔

بولیاں مزید بڑھیں اور ایک ارب 78 کروڑ روپے پر معاملہ رکتا نظر آیا۔ آخری 30 سیکنڈ کا ٹائمر چل رہا تھا. کہ بالآخر 24ویں سیکنڈ پر آئی ٹو سی نے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی بولی لگا دی۔ تاہم، حتمی طور پر یہ ٹیم ایک ارب 85 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی، جسے آسٹریلوی سرمایہ کاروں نے حاصل کیا. اور اس کا نام سیالکوٹ رکھا گیا۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق، دونوں نئی ٹیموں کی شمولیت سے لیگ مزید دلچسپ اور مسابقتی ہو جائے گی۔ نئی فرنچائزوں کی رسمی طور پر اعلان جلد متوقع ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.