
لندن (اے پی) — میٹا پلیٹ فارمز نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ صارفین کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ پرائیویٹ گفتگو کے لیے "انکوگنٹو” موڈ متعارف کرا رہا ہے۔ یہ اقدام صارفین کی حساس معلومات کے متعلق پرائیویسی کے تحفظات کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انکوگنٹو چیٹ موڈ میٹا اے آئی کے ساتھ پرائیویٹ اور عارضی گفتگو کا موقع فراہم کرتا ہے۔ میٹا اے آئی واٹس ایپ پر کئی سالوں سے دستیاب ہے۔
میٹا کے مطابق، پیغامات ایک "محفوظ ماحول” میں پروسیس کیے جائیں گے. جس تک میٹا خود بھی رسائی نہیں رکھتا۔ یہ پیغامات ڈیفالٹ طور پر محفوظ نہیں ہوں گے اور سیشن ختم ہوتے ہی غائب ہو جائیں گے۔
جینیریٹو اے آئی سسٹم پرائیویسی کے مسائل سے دوچار رہے ہیں کیونکہ ان کے پیچھے کام کرنے والے بڑے لینگویج ماڈلز کو بہت بڑے ڈیٹا پر تربیت دی جاتی ہے. جس میں بعض اوقات صارفین کی ذاتی معلومات بھی شامل ہوتی ہیں. جو وہ اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے شیئر کرتے ہیں۔
