ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، آئی سی سی سے پہلے آئرلینڈ کا اپنے میچز کا اعلان

فوٹو:آئی سی سی

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کےلیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے قبل آئرلینڈ کرکٹ نے اپنی ٹیم کے میچز کا اعلان کردیا۔ 

کرکٹ آئرلینڈ نے پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز کا اعلان کردیا، آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے شیڈول کا تاحال اعلان نہیں کیا۔

کرکٹ آئرلینڈ نے سیزن 2025 کےلیے. ویمن شیڈول کا اعلان کیا ہے، سیزن 2025 کے شیڈول میں ویمز ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز بھی شامل ہیں۔ 

ورلڈ کپ کوالیفائر

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی پاکستان نے میزبانی کرنا ہے۔ 

کرکٹ آئرلینڈ کے شیڈول کے مطابق 5 اپریل کو آئرلینڈ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی. جبکہ 7 اپریل کو بنگلادیش ویمنز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

ایونٹ میں آئرلینڈ ٹیم 9 اپریل کو پاکستان، 11 کو ویسٹ انڈیز اور 13 اپریل کو بنگلادیش کے خلاف میچز کھیلے گی۔

آئرلینڈ ویمن ٹیم 15 اپریل کو تھائی لینڈ اور 18 اپریل کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

علاوہ ازیں آئرلینڈ کے شیڈول کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی. جہاں قومی ویمن ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی. جو 7، 10 اور 11 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.