
وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترمیمات کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی کا موثر اور بروقت نفاذ یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم دفتر کے بیان کے مطابق، انہوں نے یہ بات کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی. کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے. اصلاحاتی. عمل کو تیز کیا جائے۔
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن). نے ملک کے اسٹریٹجک آئل ریفائننگ سیکٹر کے اہم مسائل حل کرنے، موجودہ ریفائنریز کو جدید بنانے. اور نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تیار کی تھی۔
اجلاس میں ملک میں. آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کی پیشرفت، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور پالیسی کے نفاذ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم دفتر کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں براؤن فیلڈ ریفائنریز کے حوالے سے کی گئی. ترمیمات کا مقصد یورو-5 معیار کے مطابق ماحول دوست پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار یقینی بنانا. اور فرنس آئل سمیت کم معیار کی پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں کمی لانا ہے۔
