برطانیہ میں بین الاقوامی فوجی ڈرل مقابلے میں پاکستان نے پہلا مقام حاصل کر لیا: آئی ایس پی آر

💬0

پاکستان آرمی ٹیم نے برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی فوجی ڈرل مقابلے میں پہلا مقام حاصل کر لیا، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعہ کو بتایا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کی نمائندگی کرنے. والی پاکستان آرمی ٹیم نے. برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی (آر ایم اے) سینڈ ہرسٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس سٹک مقابلہ. 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کر لیا۔

بیان کے مطابق پی ایم اے ٹیم نے. مقابلے میں کلین سوئپ کرتے ہوئے. تمام بڑے اعزازات اپنے نام کر لیے، جن میں مجموعی ٹیم ٹرافی، بیسٹ پیس سٹکر. اور بیسٹ ڈرائیور کے ایوارڈز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر حیدر گلزار کی قیادت میں 9 رکنی پاکستانی دستے 5 جون کو برطانیہ پہنچا تھا۔ مقابلے. میں دنیا بھر کی مختلف فوجوں کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ”پاکستان آرمی ٹیم کی یہ فتح پاکستان کی مسلح افواج. کے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ تربیت، بہترین معیار اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.