انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی تاہم اس میں آئی سی سی نمبر ون بیٹر بابر اعظم کو نہیں دکھایا گیا۔
ئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ پرومو کی 2 منٹ 12 سیکنڈز کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
ویڈیو میں کرکٹ کے اترتے چڑھتے لمحات دکھائے گئے ہیں. جبکہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت نمبر 2 پوزیشن پر موجود پاکستان ٹیم. کی زیادہ تر مایوسی کی ہی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔
ویڈیو میں شاداب خان کو چھکا لگنا، محمد عامر کا بولڈ ہونا، وہاب ریاض کا شاٹ لگنے کے بعد مایوس ہونا اور 1992 میں انضمام الحق کا رن آؤٹ شامل ہے۔
ایک سین میں پاکستانی مداح کو مایوس بیٹھا دکھایا گیا ہے. اور ساتھ بھارتی مداح اسے دلاسا دیتا دکھایا گیا۔
ویڈیو میں پاکستان کا صرف ایک اچھا لمحہ دکھایا گیا ہے. جس میں شاہین وکٹ لے کر سیلیبریٹ کرتے ہیں۔
سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تقریباً 2 سال سے آئی سی سی کے نمبر 1 ون ڈے بیٹر کی پوزیشن پر براجمان، اور 2021 اور 2022 کے آئی سی سی. ون ڈے بیٹر آف دی ایئر بابر اعظم کو اس ویڈیو میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔
آئی سی سی کو سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کرکٹ کے مداحوں نے آئی سی سی سے سوال کیا ہے کہ وہ کیسے بابر اعظم کو نظر انداز کر سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے. کہ ویڈیو میں کافی جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ اس مرتبہ اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔