واٹس ایپ اب صارفین کو فون نمبر کی بجائے یوزر نیم سے شناخت کرے گا

💬0

واٹس ایپ اب لوگوں کو فون نمبر ظاہر کیے بغیر چیٹ کرنے کی سہولت دینے والا ہے — اس کے لیے وہ منفرد یوزر نیمز کا تبادلہ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ اس فیچر کو عالمی سطح پر اپنے تین ارب اکاؤنٹ ہولڈرز تک اگلے. چند مہینوں میں رول آؤٹ کر رہا ہے۔

اس ہفتے سے صارفین ایپ کے ذریعے اپنا یوزر نیم ریزرو کر سکیں گے. اگرچہ یہ لازمی نہیں ہوگا۔

کمپنی نے کہا ہے. کہ لوگ اپنا یوزر نیم کسی بھی وقت ہٹا یا تبدیل کر سکیں گے۔

ایک بار مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد واٹس ایپ صارفین صرف یوزر نیم کا تبادلہ کرکے. ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے۔ ناذيبا پیغامات کو بلاک یا رپورٹ کرنے کے آپشنز بھی دستیاب رہیں گے۔

یوزر نیم 35 حروف تک محدود ہوں گے اور پابندیاں بہت کم ہوں گی، البتہ کچھ اعلیٰ عہدے داروں اور مشہور شخصیات کے نام دوسروں کے لیے. دستیاب نہیں ہوں گے۔

رازداری

اس لیے یہ بعید از قیاس ہے کہ واٹس ایپ پر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے نام رکھنے والوں سے بھر جائے گا۔

میٹا کی ملکیت والی کمپنی نے یوزر نیم کو ایک رازداری کا فیچر قرار دیا ہے۔

واٹس ایپ کی ہیڈ آف پروڈکٹ ایلس نیوٹن ریکس نے کہا کہ صارفین کی جانب سے انہیں یہ رائے ملی ہے کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے رابطہ کے لیے اپنا فون نمبر شیئر نہیں کرنا چاہتے، خاص طور پر گروپ چیٹس میں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فیچر صارفین کو "کنٹرول دے گا کہ وہ ایپ پر کیسے ظاہر ہونا چاہتے ہیں”۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.