نوبیاہتا شہریار منور صدیقی نے شادی کا فائدہ بتا دیا

شہریار

پاکستان فلم اور ٹیلی ویژن اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر شہریار منور صدیقی نے شادی کا فائدہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ہے کہ شادی کرنے کا فائدہ نمبر 11، ناشتے کی میز پر کوئی آپ کی تصویر بنانے کے لیے مل جاتا ہے۔

اداکار کی اس پوسٹ کو ناصرف بڑے پیمانے پر پسند کیا جا رہا ہے. بلکہ مداح اپنے پسندیدہ اداکار کے فیشن ایبل پوز کی تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شہریار منور صدیقی. گزشتہ سال دسمبر میں. اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کے سلسلے میں کئی دنوں تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہا تھا۔

ڈھولکی، قوالی نائٹ، مہندی، ہلدی اور شبِ موسیقی. کے بعد اس جوڑی نے قریبی دوستوں، رشتے داروں اور شوبز ستاروں. کے درمیان ایجاب و قبول کیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.