موٹر وے اور قومی شاہراہوں پر جرمانے کی شرح میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے پر کم سے کم جرمانہ 150 سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تیز رفتاری پر جرمانہ 750 روپے سے. بڑھا کر 2 ہزار 500 روپے اور ممنوعہ علاقے میں اوورٹیک کرنے پر جرمانے کو 300 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر جرمانہ 500 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کیا گیا ہے۔
پولیس گاڑی کی لائٹس کے استعمال پر جرمانہ 5 ہزار جبکہ ہیوی لائٹس. کے استعمال پر جرمانہ 2 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر جرمانہ 500 روپے ہوگا۔